کویت سٹی 27 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئسولیٹڈ (قرنطین) کئے گئے علاقوں میں لیبر دفاتر مختص کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مزدوری کی شکایات وصول کرنے کے لئے آئسولیٹڈ علاقوں میں لیبر دفاتر مختص کردیئے گئے ہیں۔ وزیر سماجی امور اور وزیر مملکت برائے معاشی امور مریم العقیل نے مزدوری کے حق میں نافذ لیبر قانون کی پابندی میں ناکام کمپنی مالکان کے تنازعات سے متعلق مزدوری کی شکایات وصول کرنے کے لئے قرنطین علاقوں میں جنرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا دفتر مختص کردیا ہے۔
وزیر مریم العقیل نے کویت نیوز ایجنسی (کونا) کو بتایا کہ نائب وزیراعظم وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے کابینہ امور انس الصالح کی ہدایات ساتھ افرادی قوت اور تحقیقات کی عمومی انتظامیہ سے وابستہ ایک دفتر اور افسر جلیب الشویخ اور فروانیہ کے علاقوں میں مختص کئے گئے ہیں۔
افرادی قوت کو اختیار حاصل ہے کہ وہ تارکین وطن مزدوروں کی شکایات کو سنیں اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹیں اور ان کے حقوق کو یقینی بنائیں۔ بہت سی شکایات کے نتیجے میں ایسی کمپنیوں کا پتہ لگایا گیا ہے جن پر انسانوں اور رہائش گاہوں کی اسمگلنگ کا الزام لگایا گیا تھا اور ان کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔
مریم العقیل نے مزید کہا کہ کارکنوں کی واجب الادا تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائیگی نیز وہ ان کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کریں گی جو اپنے کارکنوں کو ادائیگی کرنے سے گریز کررہی ہیں۔
وزیر مریم العقیل نے قرنطین علاقوں میں افرادی قوت اور معائنہ ٹیموں کے لئے جنرل اتھارٹی کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس تعاون کے نتیجے میں انسانوں اور رہائش گاہوں میں اسمگلنگ کا شبہ ظاہر کرنے والی متعدد کمپنیوں کی کھوج میں کامیابی ہوئی ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز