کویت اردو نیوز 07 مارچ: کویت کی لیبر مارکیٹ سے غیر ملکیوں کی تعداد مسلسل کم ہونے لگی ایک ہی دن میں 480 ورک پرمٹس منسوخ کئے گئے۔
باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق 4 مارچ 2021 کو کویت کی لیبر مارکیٹ میں 480 ورک پرمٹس منسوخ کردیئے گئے۔ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات (4 مارچ) کو 480 کے قریب تارکین وطن اپنے ورک پرمٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 12 جنوری سے 3 مارچ کے دوران 18،775 تارکین وطن کی ملازمت کے اجازت نامے منسوخ کردیئے گئے تھے جبکہ 4 مارچ کو یکدم اس تعداد میں اضافے کے بعد منسوخ کئے گئے ورک پرمٹس کی تعداد 19،255 ہوگئی۔
878 افراد کے ورک پرمٹس ان کی موت کے سبب منسوخ کئے گئے اس کے علاوہ 449 پرمٹس اپنے آپ کو خاندان پر منتقل کرنے، نوکریوں یا خودکفیل ہونے کے لئے منسوخ کئے گئے جبکہ 11896 وہ کارکنان ہیں جن کے ورک پرمٹ ملک سے باہر رہائشی اجازت ناموں کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے منسوخ ہوئے اور 6032 وہ افراد ہیں جن کے ورک پرمٹس سفر کے لئے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
480 تارکین وطن میں سے جن کے کام کے اجازت نامے منسوخ کردیئے گئے تھے ان میں تقریباً 168 افراد نے ملک چھوڑنے سے قبل ورک پرمٹ کو منسوخ کردیا تھا۔ ان کی تعداد 5،864 سے بڑھ کر 4 مارچ تک 6،032 ہوگئی ہے۔