کویت اردو نیوز 19 اکتوبر: کویت وزارت داخلہ کے آپریشنز کو دو کالز موصول ہوئیں پہلی ایک خاتون کے بارے میں جو کویت کے علاقے مھبولہ میں ایک رہائشی عمارت کی چھٹی منزل سے گر گئی، والد سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والی لڑکی شہریت شامی ہے، لڑکی کھڑکی کے شیشے صاف کرتے ہوئے اچانک توازن کھو بیٹھی اور گر گئی۔ ایک مشتبہ فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش مکمل کرنے کے لیے والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسرے واقعے میں ایک نیپالی خاتون عمارت کی ساتویں منزل سے گر گئی۔ وزارت داخلہ کی سیکورٹی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو خاتون مردہ پائی گئی۔ ہلاک ہونے والی خاتون نے اپارٹمنٹ دو دیگر خواتین کے ساتھ شیئر کیا ہوا تھا اور وہ تینوں ایک ہی فلیٹ میں رہتی تھیں۔ مزید تفتیش کے لیے اس کے ساتھ رہنے والی دیگر دو خواتین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایک اور خبر میں سلیبیہ کے علاقے میں گھر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ چھت گرنے کی وجہ ناقص دیکھ بھال تھی۔ صبح جب وزارت داخلہ کے آپریشنز کو کال موصول ہوئی تو ایک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تو انہیں ایک بیدون بچہ ملا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بعد میں وہ دم توڑ گیا۔ ایک ہی گھر میں مقیم متعدد رشتہ داروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ ابتدائی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ مکان کی چھت بہت پرانی تھی جو کہ تعمیر اور دیکھ بھال میں خراب غلطیوں کی وجہ سے گر گئی۔