کویت اردو نیوز 28 اکتوبر: ذرائع نے کویت ٹائمز کو انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ کو سیکیورٹی بڑھانے اور لڑائی جھگڑا یا کسی اور بدتمیزی میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ملک بدری کے معاملات کو وزارت یا انڈر سیکرٹری کے فیصلے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ قانون انسانی حقوق سے متصادم نہیں ہے خاص طور پر جب یہ مکمل تحقیقات کے بعد کیا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ "اقدام حولی، مھبولہ، سالمیہ اور الرقعی علاقوں میں پرتشدد رویوں اور لڑائی جھگڑوں میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ ملک بدری میں کویت واپس آنے پر مکمل پابندی شامل ہو گی۔ کچھ غیر ملکیوں کو ان کے سفری اخراجات ادا کئے بغیر ملک بدر کر دیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ڈی پورٹ ہونے والے افراد قصوروار پائے جانے پر اخراجات کے لیے جوابدہ ہوں گے‘‘۔
ایک اور معاملے میں، وزارت داخلہ نے پیدل چلنے والے پل کا استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں یہ بات دیکھنے میں آیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار وہاں پیدل چلنے والے پل کو غیر قانونی طور پر استعمال کر کے اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔