کویت اردو نیوز 10 فروری: وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے لئے 15 نئے مراکز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے مطلع کیا کہ کویت کے 15 صحت مراکز کو شہریوں اور رہائشیوں کو کوویڈ 19 ویکسین دینے کے لئے تمام ضروریات کے مطابق تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عبد اللہ السند نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کویت کے پانچ صحت کے علاقوں میں سے ہر ایک کو تین صحت مراکز کی سہولت دی گئی ہے۔ النسیم اور المسایل مراکز میں کام کل سے شروع ہو چکا ہے۔
دوسرے مراکز میں یہ شامل ہوں گے:
- دارالحکومت کا علاقہ: حماد الحمیدھی ، شیخہ الصدرائی ، مساعد حمد الصلاح اور شمال مغربی صلیبیخات۔
- حولی کے علاقے میں: عبد الرحمن الزید ، الصدیق اور سلوا
- فروانیہ کے علاقے میں: مطعب عبید الشہلٰی ، العاردیہ الشمالی اور جنوبی خیطان۔
- احمدی کے علاقے میں: المسایل ، صباح الاحمد صحت مرکز اور مشرقی احمدی۔
- الجہرا کے علاقے میں: النسیم ، جابر الاحمد صحت مرکز 1 اور النہضہ۔
سرکاری ترجمان نے نشاندہی کی کہ وزارت پہلے ہی معذوروں اور بوڑھوں کی دیکھ بھال کے مراکز میں حفاظتی ویکسین لگانے اور ملک میں سرکاری اور تیل کے شعبے کے بعض اداروں میں دیگر مہمات چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزارت داخلہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحت کے حکام کی جاری کردہ صحت سے متعلقہ ہدایات کی پابندی کریں اور متنبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جائے گی۔
ایک پریس بیان میں وزارت نے 1969 کے قانون نمبر 8 کی دفعات کی روشنی میں عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ صحت سے متعلق بیماریوں کی روک تھام کے لئے صحت سے متعلق ضروریات پر عمل کریں کیونکہ ملک اس وقت ملک غیرمعمولی حالات سے دوچار ہے۔