کویت اردو نیوز 17 دسمبر: روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق کویت میں مقیم ایک مصری شہری اور اس کی بیوی الفاحیل میں سڑک پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور جو کویتی شہری تھا زخمی ہو گیا۔
تفتیش کار، سیکیورٹی اہلکاروں اور ایمبولینسوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور دونوں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو فرانزک کے حوالے کر دیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری خبر میں جنرل فائر کے شعبہ تعلقات عامہ اور میڈیا کے مطابق جمعہ کی شام سینٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ سالمی روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ سنٹرل آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے الشغایہ فائر اسٹیشن کو جائے حادثہ پر جانے کی ہدایت کے بعد، فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے الٹ جانے والی گاڑیوں کے اندر پھنسے سات افراد کو بچانے اور انہیں طبی ایمرجنسی کے حوالے کرنے کا کام کیا۔
وفاة مصري وزوجته بتصادم في #الفحيحيلhttps://t.co/unA8djt5gs
— الراي (@AlraiMediaGroup) December 16, 2022