روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے بیان کے مطابق توقع ہے کہ کویت بلدیہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد مستقبل کے لئے بنائے گئے لائحہ عمل میں بڑی تبدیلی کرے گی۔
روزنامہ کے ذرائع نے بتایا کہ ریاستی وزیر برائے بلدیات امور انجینئر ولید الجاسم ایک خاص منصوبہ تیار کررہے ہیں
چونکہ انہوں نے کویت وژن 2030 کو ذہن میں رکھ کر بلدیہ اور میونسپل کونسلوں میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لئے ہی وزارت کا چارج سنبھالا ہے لہذا انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام ریکارڈ اور ڈیٹا ای پروگرام میں فیڈ کرنے کے بعد بلدیہ کو ملازمین کی بڑی تعداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وزیر نے بلدیہ میں ایگزیکٹو برانچ کو ہدایت کی کہ وہ اگلے مرحلے کے دوران تارکین وطن کی تقرری بند کریں اور ان کی تعداد کم کریں اور متبادل پالیسی کے مطابق کویتی شہریوں کے لئے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کریں۔ وزیر بلدیہ امور نے منتظمین کی تعداد کے علاوہ متعدد ملازمین کی فائلیں بھی تیار کرنے کا آرڈر دے دیا ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز