کویت سٹی 20 جولائی:مسافروں کی آمد کے قواعد اور طریقہ کار کا تعین کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد تارکین وطن حال ہی میں کویت چھوڑ چکے ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو غیر ملکیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے کیونکہ ہوائی اڈہ COVID-19 وبائی مرض کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔
اگست کے آغاز میں کویت کے لئے تجارتی پروازیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی جس کے لئے کویت واپس آنے والوں کو کچھ شرائط پر عمل کرنا لازم ہو گا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
- کویت آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ پی سی آر (PCR) ٹیسٹ لازمی لانا ہوگا۔
- ملک میں داخلے کی تاریخ کے بعد سے 14 دن کے لئے گھر میں ہی قرنطین ہونا لازمی شرط ہے۔
- مسافروں کو اس عہد نامے پر دستخط کرنے ہونگے جس میں وزارت صحت کی طرف سے دی گئی صحت کی ہدایات کی پیروی کو یقینی بنانے کا عہد کیا جائے گا۔
- منظور شدہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے یہ ثابت ہوگا کہ مسافر (کوویڈ 19) سے پاک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویتی شہریوں کی مالی مدد کے لیے ایپلیکیشن تیار کر لی گئی
- طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کو "شلونک” ایپلیکیشن ڈاؤن لاڈ کرنی ہوگی اور خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔
- مسافروں کو ماسک اور دستانے لازمی پہننا ہونگے۔
- مسافروں کے سوار ہونے سے پہلے اور ملک میں آمد کے بعد درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
- کویت آمد کے بعد بھی 10 فیصد مسافروں کا PCR ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Related posts:
کویت میں 11ویں بین الاقوامی ایوارڈ برائے حفظ قرآن تقریب کا انعقاد
کویت: ستمبر کے وسط میں درجہ حرارت کم ہونے کے امکانات
کویتی شہری کو چند لمحوں میں 83,000 دینار کا دھوکہ ہو گیا
عطیات جمع کرنے والوں کو حکومت کویت نے واضح پیغام دے دیا
کویت کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم JN.1 سے متعلق اہم بیان جاری کردیا
کویت میں بھیکاریوں کی شامت، گرفتاری پر سیدھا ملک بدر
کویت سے باہر سفر کرنے کی مانگ میں اضافہ
کویت کا درجہ حرارت 53 سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا