کویت اردو نیوز 29 اگست: ستمبر کے وسط میں درجہ حرارت کم ہونے کی توقع ہے: کویتی ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان کی پیشنگوئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے ماہر موسمیات عیسیٰ رمضان نے توقع ظاہر کی ہے کہ موسم میں نمی ہفتے کے آخر تک جاری رہے گی خاص طور پر ساحلی علاقوں میں افقی رویت کم ہو جائے گی۔ ان کی پیشنگوئی کے مطابق سمتبر کے وسط میں ملک میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ عیسیٰ رمضان نے مزید بتایا کہ "آنے والے دنوں میں یہ توقع ہے کہ نمی (رطوبہ) نسبتا بڑھ جائے گی جو کہ کچھ علاقوں میں مختلف نوعیت کی ہوگی خصوصًا ساحلی نواحی علاقوں میں مختلف ہوگی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ
” نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی یہ موسم گرما درجہ حرارت میں سب سے زیادہ گرم سالوں میں سے ایک ہے۔ کویت میں گزشتہ کچھ دنوں میں 50 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ عالمی موسمی حالات کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی حالات اور اس کے ماحول پر انسانی اثرات میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے توقع کی کہ ستمبر کے وسط میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور مزید کمی اکتوبر کے دنوں میں آئے گی۔