کویت اردو نیوز 18 جنوری: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار روڈز اینڈ ٹرانسپورٹیشن (PART) نے شوائخ پورٹ کی طرف جانے والے الغزالی روڈ کو دس دنوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا۔
اتھارٹی نے کہا کہ یہ بندش جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر کی گئی ہے جبکہ سڑک کو 26 جنوری کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بندش کی مدت رات 1:00 بجے سے صبح 5:00 بجے تک ہو گی تاہم اتھارٹی کے بیان میں بندش کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر اتھارٹی کئی دنوں سے سڑک کی دیکھ بھال کا کام کر رہی ہے اور غزالی روڈ پر سکستھ رنگ روڈ کی طرف بجری سے فلنگ اور اسفالٹ پھیلا رہی ہے۔
Related posts:
کویت کی وزارت صحت نے ملک میں نئی بیماری کا الرٹ جاری کر دیا
کویت: اتھارٹی ڈائریکٹر برائے سول انفارمیشن اتھارٹی کی عوام سے اپیل
کویت: موسم گرما میں دوپہر کے وقت کام کرنے اور کروانے والوں کے خلاف سخت مہم جاری
کویت: موسم گرما میں ہوائی سفر میں دوگنا اضافے کی پیشنگوئی
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب کا اہتمام
ویکسین کی دو خوراکیں لینے والے محفوظ نہیں ہیں: تحقیق
کویت: 60 سالہ غیرملکیوں کے خود کار ورک پرمٹ تجدید کا معاملہ
کویت میں دھوکہ دہی کے کیسوں میں اضافہ، حکام نے احتیاط برتنے کا کہہ دیا