کویت اردو نیوز 19 اگست 2023: انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام کویت کے مقامی ریسٹورانٹ میں جشن آزادی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان سے سفیرِ پاکستان ملک محمد فاروق، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ عامر سیال، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فیصل مجید، ہیڈ آف پاسپورٹ سیکشن محمد عثمان سمیت کویت میں مقیم ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہان، کمیونٹی ممبران، انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہدداران و کارکنان نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پیر امجد حسین (صدر پی ٹی آئی کویت چیپٹر) نے کی۔
پروگرام کا باقاعدہ اور بھرپور آغاز محمد نعیم جان نے کیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری طلعت نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہدیہ عقیدت غلام سرور نقشبندی صاحب نے پیش کیا جس کے بعد کویت و پاکستان کا قومی ترانے چلائے گئے اور طارق نے ملی نغمہ پیش کیا۔
نعیم جان نے کمپیرنگ بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے جشن آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرنے کے لیے دعوت دینے کا سلسلہ شروع کیا اور ڈاکٹرز تنظیم کے ہیڈ ڈاکٹر رحمت اللہ، محمد عارف بٹ، حافظ محمد شبیر، آصف جمال نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آخر میں دعوت خطاب کے لیے سفیر پاکستان ملک محمد فاروق کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی۔ اُنہوں نے خطاب کرتے ہوئے سب کو جشن آزادی کی مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تو ہمیں سب کچھ دیا ہے اب ہم نے پاکستان کو کچھ دینا ہے، ہمیں پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنی ہے، جس کی رہنمائی اور مدد کرنے کے لیے سفارتخانہ ہر وقت حاضر ہے، ان شاء اللہ پاکستان بہت ترقی کرے گا۔
محمد نعیم جان نے کمپیرنگ کی بھرپور خدمات انجام دیتے ہوئے تمام میڈیا کا شکریہ ادا اور اختتامی کلمات کیلئے تقریب کے میزبان پیر امجد حسین کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔
اُنہوں نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انصاف ویلفئیر سوسائٹی کویت کے عہداران کا نام لے کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے شارٹ نوٹس پر یوم آزادی کی تقریب کا بھرپور طریقے سے اہتمام کیا اور اختتامی دعا فرمائی۔
پروگرام کے آخر میں سفیر پاکستان اور سفارتخانہ پاکستان کے عملہ سمیت تمام کمیونٹی عہداران، ممبران کو باری باری کیک کٹنگ کے لیے سٹیج پر بلایا گیا اور پروگرام کا اختتام ایک پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔
Bus yh loug jashan manane k liye ae how hein kuwait Aur koi kam nahin kren gay par indi