کویت سٹی 03 اگست: وزارت تعلیم کو 31 ممالک پر پابندی کے سبب بیرون ملک پھنسے اساتذہ کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 31 ممالک سے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد بیرون ملک پھنسے ہوئے اساتذہ کی واپسی کے حوالے سے وزارت تعلیم کو ایک نئے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس فیصلے سے درجنوں اساتذہ متاثر ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے عید الاضحی کی چھٹی کے فورا بعد ہی 31 ممالک کے اساتذہ کو اس فیصلے سے خارج کرنے کے امکان پر غور کرے گی۔
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ اسکول اساتذہ کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صحت کے بحران کے آغاز کے بعد آن لائن تعلیم کا نظام نافذ ہونے کے باوجود اساتذہ کے سالانہ استعفوں کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی معاہدوں کو روکنے سے اگلے تعلیمی سال کے آغاز پر منفی اثر پڑے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PCR ٹیسٹ کی معیاد 72 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے
ذرائع نے وزارت صحت سے درخواست کی تھی کہ اساتذہ کو بھی طبی کارکنوں کی طرح فیصلے سے استثنیٰ دیا جائے۔