کویت اردو نیوز 17 اپریل: کویت کے مرکزی بینک نے (العیادی) کی تقسیم کے لیے شہریوں کی طرف سے ان کرنسیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے، متعدد تجارتی کمپلیکس میں خودکار اے ٹی ایم مشینوں کی فراہمی کا اعلان کیا جس میں دینار کی مالیت کے نئے بینک نوٹ شامل ہیں۔
مرکزی بینک نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اے ٹی ایم سروس عید کے دوسرے دن تک ایوینیو مال، 360 مال، العاصمہ مال اور الکوت مال میں دستیاب رہیں گی۔
یہ سروس شہریوں و رہائشیوں کو مختلف مالیت کے نوٹوں کے حصول کی پریشانی سے بچائے گی۔ خاص طور پر چھوٹے نوٹ جو عام طور پر اے ٹی ایم میں دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مرکزی بینک نے پہلے مقامی بینکوں کو مذکورہ زمروں کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے تاکہ انہیں کویت کے تمام خطوں میں پھیلی بینک برانچوں میں عوام کے لیے دستیاب کرایا جا سکے۔