کویت سٹی 09 اگست: غیر قانونی طور پر حاصل شدہ ڈرائیونگ لائسنس مسترد کردیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے نئے ڈرائیونگ لائسنس تفصیلات کے لحاظ سے بہترین ہیں اور دنیا میں جدید ترین نوعیت کے لائسنس میں شمار کئے جاتے ہیں کیونکہ ان میں جدید حفاظتی خصوصیات موجود ہیں جو جعل سازی کو ناممکن بنا دیتی ہیں۔
ذرائع نے وضاحت کی کہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں ڈرائیونگ لائسنس کے نئے اجراء کا اعلان کیا تھا جو ابتداء میں شہریوں کو مختلف گورنریٹ میں محکمہ ٹریفک، ایوینیوز مال اور الکوت مال میں نصب الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ ان جگہوں پر کھوئے ہوئے اور خراب شدہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید یا تبدیلی کا کام بھی انجام دیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: دس لاکھ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اندیشہ
انہوں نے اشارہ کیا کہ اگلا قدم تمام شہریوں اور تارکین وطن کے لئے ان لائسنسوں کا اجرا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وزارت داخلہ سال 2021 کے آغاز سے تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کو موجودہ لائسنس حاصل کرنے کا پابند کرے گی جن میں 16 لاکھ 50 ہزار غیر ملکی اور 800،000 کے قریب کویت کے شہری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لائسنسوں کے حصول سے قبل گاڑیوں کے خلاف درج تمام ٹریفک خلاف ورزیوں کا جرمانہ ادا کرنے اور جاری کرنے سےقبل رکاوٹوں اور شرائط کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی۔
ذرائع نے وضاحت کی کہ نئے ڈرائیونگ لائسنس غیر قانونی ذرائع سے حاصل کئے گئے لائسنس کی تجدید کو مسترد کردینگے اور تجدید کے وقت شک کی بنیاد پر تمام شناختی دستاویزات کی جانچ متوقع ہے اگر جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لائسنس حاصل کرتے وقت شرائط پوری نہیں کی گئی تھیں اور تقاضوں پر عمل نہیں کیا گیا تھا تو لائسنس کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ نیز لائسنسوں کی تجدید کو ان لوگوں کے لئے مسترد کردیا جائے گا جنہوں نے 2013 کے بعد لائسنس حاصل کرنے کے لئے اپنے پیشہ کو تبدیل کیا بشرطیکہ پرانے لائسنسوں کو نئے کے ساتھ تبدیل کرنے کے لئے کوئی رعایتی مدت منظور کردی جائے اور پرانے لائسنسوں کو غلط قرار دیا جائے۔