کویت اردو نیوز 03 ستمبر: صحت سے متعلق کمیٹی کے 5 نئے فیصلے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق صحت کی ضروریات کے نفاذ کے لئے وزارتی کمیٹی نے سرگرمیوں کی بتدریج واپسی پر عمل کرنے کے فریم ورک میں 5 نئے فیصلے لئے جو درج ذیل ہیں۔
- ریستوران کی 24 گھنٹے فراہمی۔
- مساج پارلرز کی بحالی۔
- دکانوں اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت جو کورونا وبائی بیماری سے پہلے تھیں۔
- رہائشی علاقوں میں رات 12 بجے تک دکانوں کی بحالی۔
- شاپنگ مالز میں عبادت گاہوں کو کھولنا۔
بلدیہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنفوہی نے روزنامہ الرای کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ریستوران، دکانیں اور کچھ سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جائیں گی جس کے مطابق ریستورانوں کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت کے علاوہ مساج پارلرز دوبارہ کھولنے، شاپنگ مالز میں عبادت گاہوں کو بحال کرنے جبکہ نجی رہائشی علاقوں میں دکانیں آدھی رات بارہ بجے بند کرنے کی پابند ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تارکین وطن کی کمی سے معاشی بحران کا خطرہ
المنفوہی نے زور دے کر کہا کہ ابھی بھی صارفین کے لئے کیفے میں ہکاہ کی خدمت کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ اسپورٹس اکیڈمیوں کی واپسی کے معاملے پر فی الحال بات نہیں کی گئی ہے۔