کویت سٹی 29 جون: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی وزیر صفا الہاشم دھمکیوں کی زد میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی وزیر صفا الہاشم نے آج ایک پریس بیان میں انکشاف کیا کہ اپنے غیر متوازن آبادیاتی نظام کے خلاف بولنے اور مطالبہ کرنے پر انہیں 9 دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی ہیں۔ انہوں بتایا کہ انہیں مسلسل ای میلز موصول ہورہی ہیں آخری ای میل انہیں کل موصول ہوئی ۔بھیجی گئی ای میلز میں صفا الہاشم کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
صفا الہاشم نے پریس بیان میں مزید بتایا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی وجہ یہ ہے کہ وہ واحد کویتی وزیر ہیں جو آبادیاتی عدم توازن میں ترمیم اور تارکین وطن پر مختلف نوعیت کی فیس عائد کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ روز موصول ہونے والی ای میل میں جان سے مارنے کی دھمکی کے علاوہ نہایت بہودہ اور غیر مہذب الفاظ کا استعمال کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت نے اپنا ہوائی اڈہ کھولنے کا اعلان کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومت کی توجہ اس طرف دلوانا چاہتی ہوں کہ اب تک غیر فعال آبادیاتی نظام کے مسئلے کے لئے کوئی واضح ، موثر ، مضبوط اور پُر عزم اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔
میں اب بھی یہ کہتی ہوں اور اسے دہراتی ہوں کہ ہمارا مسئلہ وہ لوگ ہیں جو کابینہ میں رہتے ہیں اور سول سروس بیورو "دیگر منزلوں” میں جنہوں نے ایگزیکٹو ضوابط کے ذریعہ ہمارے قوانین سے کھیلا۔
اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ” درحقیقت یہ ایک نعمت ہے کہ مجھے شعور ہے۔ میں نے ان تمام لوگوں کو بے نقاب کیا ان مسائل کی نشاندہی کی اور پچھلے تین سال سے میں یہ مطالبے کررہی ہوں۔
حوالہ: روزنامہ القبس