کویت اردو نیوز 23 اگست: ممنوعہ ممالک کی تعداد 32 ہوگئی، افغانستان کو بھی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کویت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اقدامات کے ضمن میں عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی تنظیموں کے فیصلوں کا پابند ہے اور اسی حوالے سے ملکی صورتحال اور ممنوعہ ممالک کی صورتحال کا جائزہ وقتاً فوقتاً لیا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ وزارتی کونسل جلد ہی صحت حکام کی سفارش پر کویت میں داخلے پر پابندی عائد کئے گئے ممالک کی فہرست میں افغانستان کو شامل کرنے کا فیصلہ جاری کرے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈیجیٹل سول آئی ڈی ہویتی بند نہیں کیا گیا ہے
افغانستان کو شامل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ افغانستان سے آنے والے کئی مسافروں کا ٹیسٹ ائیرپورٹ پر مثبت آیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کہا ہے کہ کویت آنے والے مسافروں کو 14 دن کے قرنطین کی مدت پوری کرنی ہوگی اور فی الحال اس مدت کو کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔