کویت اردو نیوز 27 فروری:کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس کی گاڑی پر پانی کا غبارہ پھینکنے پر ایک ایشیائی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ اسے گرفتار کر لیا گیا اور کویت سے ملک بدر کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر کویت کی معروف شاہراہ "گلف روڈ” پر شہریوں سمیت غیرملکیوں کی بڑی تعداد بھی یوم آزادی کی خوشیاں منا رہی تھی۔ کویت میں یہ ایک عام تاثر ہے کہ یوم آزادی
کے موقع پر شہری و رہائشی ایک دوسرے پر پانی کی پستول یا غبارے میں پانی بھر کر گاڑیوں کو مارتے ہیں اور اسی وجہ سے ڈرائیور حضرات گاڑی کا شیشہ کھولنے سے بھی گریز کرتے ہیں تاکہ پانی والا غبارہ یا پانی والی پستول سے نکلنے والا پانی گاڑی کے اندر نہ آ جائے لہٰذا گاڑی کو لگنے والا غبارہ نہ ہی کسی شدید چوٹ کا باعث بنتا ہے اور نہ اس سے گاڑی کو کوئی نقصان پہنچتا ہے اور لوگ اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں تاہم انٹرنیٹ
پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک غیرملکی بنگالی شہری ہے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہاتھ میں پانی والے غباروں کا شاپر پکڑے چلتی گاڑیوں پر پانی والا
غبارہ پھینکنے کے انتظار میں سڑک کنارے کھڑا ہے۔ اسی دوران پولیس کی ایک گاڑی جو کہ معمول کے مطابق اس موقع پر روڈ پر سکیورٹی اور کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آہستہ آہستہ گشت کرتی رہتی ہیں اس کے پاس سے گزری جسے اپنا نشانہ بنانے کے لئے بنگالی شہری گاڑی کے ساتھ ساتھ چلنے لگا اور موقع پا کر پولیس کی گاڑی پر پانی والا غبارہ دے مارا جس کی ویڈیو بھی بنگالی شہری نے اپنے ٹک ٹاک پر بنائی۔
👆 پولیس کی گاڑی پر غبارہ پھینکنے کی ویڈیو
قانون کی پاسداری اور سکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگالی نوجوان کو اسی وقت گرفتار کر لیا گیا جسے قانونی کاروائی کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔