ایک چیز جو بہت اہم ہے۔ مگر کچھ عورتیں کرتی ہیں کچھ نہیں کرتیں۔ وہ ہے خاوند کا استقبال اور خاوند کو الوداع کہنا۔
ایک چیز جو بہت اہم ہے۔ مگر کچھ عورتیں کرتی ہیں کچھ نہیں کرتیں۔ وہ ہے خاوند کا استقبال اور خاوند کو الوداع کہنا۔
جب خاوند گھر سے رخصت ہونے لگے تو نیک بیوی ہمیشہ دروازے تک جائے اور نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ شوہر کو رخصت کرے۔ بیوی کی آخری لمحے کی مسکراہٹ شوہر کو پورا دن یاد رہے گی۔ اور اسی طرح کام میں کتنی ہی مصروفیت کیوں نہ ہو۔ جب خاوند گھر آئے تو کاموں میں سے چند لمحوں کے لیے اپنے آپکو فارغ کرکے مسکراتے چہرے سے اپنے خاوند کو سلام کرے۔ یہ خاوند کی باہر کی پریشانیوں کو ختم کردیتا ہے یہ استقبال اور الوداع یوں سمجھیے کہ عورت کی ازدواجی زندگی پر تو واجب کی مانند ہے۔
عرب عورتوں سے ایک بار سوال پوچھا گیا کہ تم اپنے خاوند کو الوداع کرتے ہوئے کیا کہتی ہو۔ تو مختلف عورتوں نے اپنے الفاظ بیان کیے۔
ایک کہنے لگی کہ میں یوں کہتی ہوں "فی امان اللہ۔ فی جوار اللہ”
دوسری نے کہا میں تو کہتی ہوں
"اے اللہ! انکو جلدی سلامتی کے ساتھ واپس لوٹادینا”
ایک نے کہا، میں تو یوں کہتی ہوں
"اے اللہ انکی حفاظت کرنا یہ میرے مثالی خاوند ہیں اور میرے بچوں کے ایسے باپ ہیں کہ انکا کوئ نعم البدل نہیں”
ایک نے کہا، میں اپنے خاوند کو الوداع کرتے ہوئے کہتی ہوں
” ایسا مُکھڑا دوبارہ دیکھنے کی مجھے کب سعادت ملے گی”
ایک نے کہا، میں تو کہتی ہوں
"اپ اللہ سے ڈریے گا اور ہمیں وہی لا کر دیجئے گا جو حلال ہو”
لہذا عورتوں کو چاہیے کہ اس اہم چیز میں غفلت نہ برتیں، اپنے شوہر کے لیے الوداع اور استقبال کا خاص اہتمام کیا کیجیے۔