کویت اردو نیوز: ایک بزرگ خاتون اپنے بیٹے، بہو اور تین پوتوں کو سالمی بارڈر سے گاڑی میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
سالمی بارڈر پر تعینات افسران کو اس وقت شک ہوا جب انہوں نے ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی کو دیکھا جس کو ایک بزرگ خاتون چلا رہی تھی۔ جب انہوں نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں چھپے مذکورہ بالا افراد کو دیکھ کر افسران حیران رہ گئے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان افراد نے پڑوسی ملک سعودی عرب سے کویت منتقل ہونے کی کوشش کی لیکن دستاویزات کی کمی کی وجہ سے وہ ناکام رہے۔ بزرگ خاتون کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی تیاری میں سالمی پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ جن افراد کو اس نے سمگل کرنے کی کوشش کی انہیں الرقی سرحد کے ذریعے پڑوسی ملک واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
Related posts:
کویت: فیملی ویزا سے ورک ویزا میں منتقلی کے لئے منظوری کی ضرورت ہے
پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت
کویت: گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کر دیا گیا
عیدالاضحٰی کی آمد، کویتی بھیڑ کی مانگ میں اضافہ
توہین رسالتؐ پر کویت کی وزارت خارجہ نے بھارتی سفیر کو طلب کر لیا
کویت: اقامہ رکھنے والے تارکین وطن کبھی بھی آ سکتے ہیں
کویت میں مقیم 60 سالہ غیرملکیوں کے لئے اچھی خبر
جائز اقامہ ہونے کے باوجود 280,000 تارکین وطن کویت واپس آنے کے منتظر