کویت اردو نیوز: ایک بزرگ خاتون اپنے بیٹے، بہو اور تین پوتوں کو سالمی بارڈر سے گاڑی میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔
سالمی بارڈر پر تعینات افسران کو اس وقت شک ہوا جب انہوں نے ایک فور وہیل ڈرائیو گاڑی کو دیکھا جس کو ایک بزرگ خاتون چلا رہی تھی۔ جب انہوں نے گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی میں چھپے مذکورہ بالا افراد کو دیکھ کر افسران حیران رہ گئے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان افراد نے پڑوسی ملک سعودی عرب سے کویت منتقل ہونے کی کوشش کی لیکن دستاویزات کی کمی کی وجہ سے وہ ناکام رہے۔ بزرگ خاتون کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کرنے کی تیاری میں سالمی پولیس اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ جن افراد کو اس نے سمگل کرنے کی کوشش کی انہیں الرقی سرحد کے ذریعے پڑوسی ملک واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
Related posts:
کویت: نئے رہائش امور کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی گئی
پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام اقبال ڈے ویبنار
مھنة تبدیل کرنے پر کویت کا ڈرائیونگ لائسنس ضبط کر لیا جائے گا: وزارت داخلہ
کویت: ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے
کویت میں کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کل پہنچے گی
کویت اور پاکستان کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
کویت نے خبریں پڑھنے والے روبوٹ کی نقاب کشائی کر دی
کویت: عوام آسٹرازینیکا آکسفورڈ ویکسین کی دوسری خوراک کی منتظر