کویت اردو نیوز 29 اکتوبر: وزیر سماجی امور اور وزیر مملکت برائے معاشی امور نے کرایوں میں اضافہ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سماجی امور اور وزیر مملکت برائے معاشی امور مریم العقیل نے شادی ہالوں اور ترقیاتی مراکز کے کرایے میں اضافے کے لئے وزارت سماجی امور میں سماجی ترقی کے شعبے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ خبر روزنامہ الجریدہ کے باخبر ذرائع کے حوالے سے شائع کی گئی۔
اس تجویز کی تصدیق کرتے ہوئے کہ یہ تجویز منظوری کے لئے وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے ذرائع نے انکشاف کیا کہ شادیوں کے لئے KD100 کی بجائے KD300 تھیٹر میں پرفارمنس کے لئے KD500 اور گریجویشن تقاریب کے لئے KD1000 کا مجوزہ کرایہ ہے۔ اس تجویز میں ہالوں کے لئے انشورنس میں KD100 سے KD300 تک اضافہ کرنا شامل ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹر اور طبی ماہرین کے دوسرے گروپ کی بھی کویت میں آمد
ذرائع نے مزید کہا کہ تجویز میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ہال کے تمام تحفظات اس وقت وزارت میں لاگو ہونے والے ’Occasion House‘ درخواست کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔