کویت اردو نیوز 09 جنوری: گاڑیوں کے سلنسر تبدیل کرنے کے جرم میں گیراج کے مالکان قانون کی زد میں آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گیراجوں اور گاڑیوں کے آلات بیچنے والی دکانوں پر آواز تبدیل کرنے والے سلنسر فروخت کرنے کے جرم میں مالکان کے خلاف قانونی کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔سیکریٹری برائے داخلہ لیفٹینٹ جنرل عسام النہم کی ہدایت پر دکانوں اور گیراجوں کے مالکان کو گاڑیوں میں صوتی آلات نصب کرنے جرم میں 57 چالان جاری کردیئے گئے ہیں۔ ان صوتی آلات کی تنصیب کے نتیجے میں گاڑیوں سے ڈرائیونگ کے دوران تیز آواز نکلتی ہے جو دوسروں کو اذیت پہنچاتی ہے۔
وزارت داخلہ نے وزارت تجارت اور صنعت کے تعاون سے چالان جاری کیے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے جنرل محکمہ نے کہا کہ محکمہ اس غیرمعمولی رجحان کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھاتا رہے گا۔ جی ٹی ڈی نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے گا۔