کویت اردو نیوز 23 نومبر: بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 54 نوجوان گرفتار جن میں تارکین وطن بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک نے غلط گاڑی چلانے والوں کو نظم و ضبط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں مہمات کا اہتمام کر دیا ہے جسی اسے روزنامہ الأنباء نے رپورٹ کیا۔
ایسی ہی ایک مہم کے دوران جو وزارت داخلہ برائے ٹریفک اینڈ آپریشنز کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سیکرٹری میجر جنرل جمال السائغ کی نگرانی میں منعقد کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 28،000 سے زیادہ جرمانوں کے اجراء، 11 موٹرسائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی کرنے کے جرم میں قید، بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر 54 نوعمروں اور 7 غیر ملکیوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔
54 نوعمروں کو جوئینائل پراسیکیوشن آفس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دیگر تارکین وطن کو محکمہ انتظامیہ جلاوطنی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔