کویت اردو نیوز 16 مارچ: جمعہ کی صبح 17 مارچ 2023 کو، حولی کے علاقے کے سامنے قاہرہ سٹریٹ کو ایک دن کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔
اس بندش سے کویت سٹی سے آنے والی اور عبداللہ السالم گول چکر کی طرف جانے والی ٹریفک متاثر ہو گی، اسی طرح بیروت سٹریٹ سے آنے والی سڑک کے ساتھ بیروت سٹریٹ کا چوراہے اور اسی گول چکر کی طرف جانے والی ٹریفک متاثر ہو گی۔
خیال رہے کہ علاقے میں سڑک کے حتمی کاموں کو مکمل کرنے کے لیے بندش کی جارہی ہے۔ انتظامیہ نے تمام روڈ صارفین سے گزارش کی ہے کہ احتیاط برتیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ سب کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اطلاع روڈ صارفین کو کسی قسم کی پریشانی، سڑک پر ہونے والے گاڑیوں کے ٹریفک جام سے بچنے اور متبادل راستے استعمال کرنے کے پیش نظر دی گئی ہے۔
Related posts:
روزانہ 120 سے 130 پروازوں کو اجازت جبکہ مسافروں کے لئے پی سی آر (کورونا سے پاک) ٹیسٹ لازمی ہو گا۔
ٹیکسی سروس کو 32 ملین دینار کا نقصان
کویت میں رہنے والے زیادہ تر افراد کے فنگر پرنٹس لے لئے گئے
کویت نے ملک بھر کی مساجد میں نماز و تراویح کی ادائیگی کی تیاریاں مکمل کر لیں
کویت روانگی سے قبل مسافروں کے لئے نیا طریقہ کار متعارف
کویت: نیا ڈرائیونگ لائسنس متعارف کرا دیا گیا
کویت کے وزیر دفاع کی سفیر پاکستان اور سفیر آذربائیجان سے خصوصی ملاقات
فلپائنی ٹیکسی ڈرائیور پر بھارتی اور بنگالی شہریوں کا چاقو سے حملہ