کویت اردو نیوز 25 نومبر: ضرورت کے مطابق گاڑی کا رنگ دھندلا یا چمقدار پینٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے رنگ کو میٹ پینٹ اور چمقدار رنگ میں تبدیل کرنا اب قانونی طور پر جائز ہے۔ گاڑی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل قانونی تقاضوں کو پورا کرنا لازم ہو گا:
- پیشگی منظوری جو کہ ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، انٹرنیشنل انفارمیشن اینڈ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کرنی ہوگی۔
- پینٹ مستحکم ہونا چاہئے اور سرکاری گاڑیوں سے مماثلت نہ رکھتا ہو۔
- گاڑی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے اقدامات کے بارے میں وزارت نے بتایا کہ ایسا کرنے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے لئے درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔
- ابتدائی منظوری کے لئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ ، بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہو گا۔
- کوٹنگ کے عمل کو انجام دینے کے لئے کسی ایک خصوصی ورکشاپ اور کمپنیوں میں جانا ہو گا۔
- پینٹنگ کے عمل کے بعد دوبارہ انشورنس پیپرز کو نکلوانا ہوگا (گاڑی کا رنگ تبدیل کرنا) جس میں نئے رنگ کی تبدیلی کا لکھا ہو گا۔
- کمپیوٹر پر گاڑیوں کے ڈیٹا کو تبدیل کرنے کے لئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنری، بین الاقوامی معیارات کے سیکشن میں لانا ہو گا۔
- گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے بعد نئے اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کے دفتر (گاڑی کی کتاب) پرنٹ کرنے کے لئے گاڑیوں کے لائسنس حصوں میں سے ایک پر نظر ثانی ہو گی۔
Related posts:
کویت: ملک میں صحت کی صورتحال پر وزیر صحت ڈاکٹر شیخ باسل الصباح نے تشویش کا اظہار کر دیا
خیطان اور جلیب الشیوخ کے علاقے کی ترقی کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے
وزارة داخلیہ اور ٹریفک منگل سے کام کریں گے
کویت: 200,000 سے زائد افراد کویت چھوڑ گئے
کویت سے سونا خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایت جاری
کویت: سول سروس کمیشن نے سرکاری ملازمت سے معطل کیے جانے والے غیر ملکی ملازمین کے واجبات روک لیے
کویت نے پاکستانی ڈاکٹروں و طبی عملے کے معاہدوں میں توسیع کر دی
کویت کے علاقے الفاحیل میں خوفناک ٹریفک حادثہ، غیرملکی جوڑا جاں بحق ہو گیا