کویت سٹی 28 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک اور رہائشی امور کے لئے نئے طریقہ کار وضع کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ رہائش اور محکمہ ٹریفک کے نئے طریقہ کار کے ساتھ دوبارہ اپنے کام کا آغاز کرے گی۔وزارت داخلہ نے صبح 9 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک منگل سے کام کے آغاز کے ساتھ نئے اقدامات پر عمل درآمد کا اعلان کیا۔
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی طرف سے وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے تسلسل میں اور معمول کی زندگی کی بحالی کے سلسلے میں وزراء کی کونسل کی تعمیل میں آیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ وزارت کا وزٹ کرنے والے شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت سے متعلقہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور وزارت کے دفاتر کا دورہ کرتے وقت چہرے کے ماسک پہن کر سماجی دوری کو برقرار رکھیں۔
زائرین کے لئے پیشگی اپوائنٹمنٹ لازمی ہوگی جسکی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ http://www.moi.gov.kw پر آن لائن بکنگ کروانی ہوگی۔ یہ سہولت عوام کو اتوار سے میسر ہوگی۔ تصدیق کے لئے سول شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہے۔مطلوبہ دستاویزات کے لئے طباعت کی خدمات موجود نہیں ہیں اور یہ کہ تمام خدمات اور فارم استقبالیہ پر الیکٹرانک طریقے سے انجام دیئے گئے ہیں۔
زائرین کیلئے مندرجہ ذیل ٹرانزیکشنز کی اجازت ہوگی:
1) آرٹیکل (20) کے گھریلو ملازمین سے متعلق رہائش کے امور ان میں شامل ہیں:
. ملک میں داخل ہونے کے بعد پہلی رہائشی حیثیت اور رہائشی حیثیت کے لئے متعلقہ ضروریات کا مکمل ہونا۔
. ریزیڈنسی کو ایک اسپانسر سے دوسرے اسپانسر پر تبدیل کرنا ۔
. غیر موجودگی کی اطلاعات
2) ٹریفک ٹرانزیکشن :
. ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کے لئے پہلی بار لائسنس جاری کرنا۔
. لائسنسوں کی تجدید۔
. شہریوں کے لئے ڈرائیونگ فارم جاری کرنا
. گھریلو ملازمین کے لئے ڈرائیونگ فارم جاری کرنا (آرٹیکل 20) ڈرائیور کے لئے
گاڑی کی ملکیت منتقل کرنا۔
. ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی ادائیگی۔
3) قانونی فیصلوں پر عمل در آمد اور لین دین کے معاملات