کویت اردو نیوز 27 نومبر: کویت کے علاقے سالمیہ کو تارکین وطن کی رہائش کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا گایا ہے۔
ایکسپیٹ انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق سالمیہ کو تارکین وطن کی رہائش کے لحاظ سے دنیا کے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ درجہ بندی کے لحاظ سے روم کا 65 ویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی کوریا کا شہر سیوؤل 64 ویں نمبر پر ہے اور کویت کا علاقہ سالمیہ 66 ویں نمبر پر ہے۔
انٹر نیشن فاؤنڈیشن کی جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق جس میں دنیا بھر کے 181 ممالک میں مقیم 173 قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے 15 ہزار سے زیادہ تارکین وطن نے حصہ لیا۔ سالمیہ نے شہری زندگی کی پیمائش کے معیار کے لحاظ سے دنیا میں آخری درجہ بندی پر اپنی جگہ بناتے ہوئے منفی نتائج حاصل کیے جبکہ غیر ملکیوں نے خطے میں مقامی نقل و حمل سے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی سطح پر اس پیمانے پر 61 نمبر حاصل کرنے کے بعد ماحولیات اور تفریحی وقت کے حوالے، صحت اور ماحولیات کے لحاظ سے ناقص کارکردگی کے ساتھ یہ خطہ پھر آخری نمبر پر ہے۔
درجہ بندی کے مطابق 56 فیصد تارکین وطن نے اس بات کا اشارہ کیا کہ وہ سالمیہ میں اپنا فرصت کا وقت گزارنے کو ترجیح نہیں دیتے ہیں۔ جہاں تک خطے کے بہترین نتائج کی بات ہے تو یہ حفاظت اور پالیسیوں کے لحاظ سے اس دنیا میں 47 ویں نمبر پر ہے۔
سالمیہ استحکام کے پیمانے پر بھی آخری نمبر پر رہا۔ 54 فیصد تارکین وطن نے یہ ظاہر کیا کہ وہ محسوس نہیں کرتے ہیں کہ وہ اپنے گھر جیسی جگہ پر رہتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر 21 فیصد اس شہر سے خوش ہیں جبکہ ان میں سے 48 فیصد نے عالمی سطح پر 17 فیصد کے مقابلے میں مقامی افراد کے غیردوستانہ رویے کا گلہ کیا نیز 56 فیصد تارکین وطن نے یہ اشارہ بھی کیا کہ وہ اپنی معاشرتی زندگی سے ناخوش ہیں جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 24 فیصد ہے۔
اپنے منفی نتائج کے تسلسل میں سالمیہ کی شہری ورکنگ زندگی کے پیمانے پر گرتی ہوئی درجہ بندی ریکارڈ کی گئی جس میں اس کا درجہ سیکنڈ لاسٹ نمبر پر تھا جبکہ ملازمتوں اور پیشوں کے لحاظ سے دنیا میں اس کا 64 واں درجہ ہے جبکہ یہ محفوظ ملازمت کے حوالے سے دنیا میں 59 ویں نمبر پر ہے۔
مثال کے طور پر سالمیہ میں غیر ملکی کام اور معمول کی زندگی کے مابین توازن سے ناخوش ہیں جبکہ 41 فیصد نے اپنی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
دوسری طرف یہ شہر مالیات اور رہائش کے معاملے میں دنیا کا 55 واں علاقہ ہے جبکہ رہائش کی آسان تلاش میں یہ دنیا میں 44 ویں نمبر پر ہے۔
دنیا میں غیر ملکیوں کے لئے بہترین شہروں کی فہرست میں والینسیا سرفہرست ہے اس کے بعد اسپین ، پھر لزبن ، پاناما اور سنگاپور نیز ملاگا اور بیونس آئرس ، کوالالمپور ، میڈرڈ اور ابوظہبی بھی بہترین شہروں میں شامل ہیں۔