کویت اردو نیوز : ہر فرد کا چہرہ دوسرے سے مختلف کیوں ہے؟ سائنسدانوں نے اس کی ایک ممکنہ وجہ دریافت کر لی ہے۔ دنیا میں 8 ارب سے زیادہ لوگ ہیں جن میں سے زیادہ تر کے چہرے مختلف ہیں۔
یہ دلچسپ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ اس پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن حمل کے دوران عورت کی غذائی عادات ہر فرد کے چہرے کی منفرد خصوصیات کو متاثر کرتی ہیں۔
سائنسدان ایک عرصے سے یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ ہم سب کی شکلیں مختلف کیوں ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ شکل کو بنانے میں ماں کی خوراک کا کردار ہوتا ہے۔
محققین نے کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ ماں کی خوراک بچے کی ظاہری شکل میں کردار ادا کرتی ہے اور یہی چیز ہمارے چہرے کو دوسروں سے مختلف بناتی ہے۔
خیال رہے کہ بنیادی شکل و صورت کا تعین والدین کے جینز سے ہوتا ہے، لیکن اکثر بہن بھائی ایک دوسرے سے مختلف نظر آتے ہیں۔
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دوران حمل ماں کی جانب سے زیادہ پروٹین کھانے کی وجہ سے بچے کی ناک بڑی ہو جاتی ہے جبکہ جبڑے چوڑے ہو جاتے ہیں۔
تحقیق میں چوہوں اورمچھلیوں پرتجربات شامل تھے اور پتہ چلاکہ ماؤں کے زیادہ پروٹین کھاناچہرے کوچوڑے کرنیکا باعث بنتی ہے جبکہ کم پروٹین کھانےسےچہرے پتلےہوتے ہیں۔