کویت اردو نیوز : جس طرح سائنس ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کر رہی ہے، اسی طرح سائنس مرنے والے لوگوں پر کام کر رہی ہے، جس سے مرنے والوں سے ملنا ممکن ہو رہا ہے۔
اگرچہ یہ ملاقات ایک ایسی ملاقات ہو گی جس میں زندہ شخص پورے جذبات سے اظہارِ محبت کر رہا ہو گا، لیکن میت مصنوعی طور پر موجود ہو گی۔
اسی طرح کا ایک تجربہ 2020 میں کیا گیا تھا، جس میں ایک خاتون نے اپنی مصنوعی طور پر مردہ بیٹی سے ملاقات کی تھی۔
جنگ جی سنگ کی بیٹی کا انتقال 2016 میں خون کے کینسر سے ہوا، اگرچہ وہ پہلی ماں نہیں تھیں جن کی بیٹی کا انتقال ہوا، لیکن وہ ضرور پہلی ماں تھیں جو اپنی بیٹی سے ملی تھیں۔
یہ سب ڈیجیٹل اور وی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہے۔ تاہم، ان سب میں، سائنس اور ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ مزید اختراعات کیں اور مردہ لوگوں سے رابطہ کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اب بہت سے لوگ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے چیٹ بورڈز بنا رہے ہیں، جہاں وہ اپنے فوت شدہ پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب حال ہی میں مزید جدت کے ساتھ یعنی 2024 میں اب چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے چینی شہری اب ایک مخصوص فیس ادا کرکے اپنے فوت شدہ پیاروں کو زندہ کر سکتے ہیں۔
حیران نہ ہوں، یہ سب مصنوعی ذہانت سے ممکن ہے، چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب چینی شہری 1400 امریکی ڈالر یا تقریباً 40 لاکھ روپے میں اپنے فوت شدہ پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس سب میں چینی فرم ٹیکنالوجی اور AI کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیوز، آڈیوز ، تصاویر کی مدد سے میت کا ورچوئل ورژن بنائے گی، جس سے پیاروں کو ان کے ساتھ بات چیت کرنیکی اجازت ملےگی۔