کویت اردو نیوز : ڈورسیٹ، یوکے سے تعلق رکھنے والے رابرٹ فوکس اور بیٹی فوکس نے اپنے باورچی خانے کی تزئین و آرائش کے دوران 17ویں صدی کے 1,000 سے زیادہ سکے دریافت کیے۔
ماہرین کے مطابق یہ جیمز اول اور چارلس اول کے دور کے سونے اور چاندی کے سکے ہیں۔ ان سکوں کی نیلامی 23 اپریل کو ہوگی۔
باورچی خانے کے فرش کو توڑتے ہوئے، رابرٹ فوکس کو 400 سال پرانے سکوں سے بھرا ہوا ایک ٹوٹا ہوا جار ملا۔ جوڑے اپنے فارم ہاؤس کے کچن کے کنکریٹ کے فرش کو توڑ کر چھت کی اونچائی کو بڑھانا چاہتے تھے۔
دریافت کے بعد جوڑے نے مقامی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد سکوں کو صفائی اور شناخت کے لیے برٹش میوزیم بھیج دیا گیا۔ اب انہیں ڈورسیٹ میں نیلامی میں فروخت کیا جائے گا اور ماہرین کو توقع ہے کہ سکے 35000 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوں گے۔
بیٹی فوکس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ "یہ 400 سال پرانا گھر ہے، اس لیے وہاں بہت سا کام کرنا باقی ہے۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ایک شام میں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ کچن میں کھدائی کر رہی تھی، میرے شوہر نے کہا کہ مجھے کچھ ملا ہے، اس نے سارے سکے ایک بالٹی میں ڈال دیے، اگر ہم فرش نہ توڑتے تو وہ سکے ابھی بھی وہیں ہوتے۔