کویت اردو نیوز 22 جنوری: کویت ایئرپورٹ پر ہوائی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں تاخیر کے امکانات کی توقع کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں چند ہی دن باقی رہ گے ہیں تاہم مرحلے کے آغاز میں تاخیر کا امکان ظاہر ہو رہا ہے۔
کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئرلائنز ہوائی اڈے پر تجارتی پروازوں کی واپسی کے آپریشنل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں کام کے آغاز کی منتظر ہیں اور توقع ہے کہ مرحلہ 2021 فروری کے اوائل میں شروع ہوگا جس کے بعد ہوائی آپریشن 60 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرے گا۔ اگست 2021 کے اواخر میں اختتام پذیر ہونے والے اس مرحلے میں 20000 مسافروں کی روزانہ گنجائش ہوگی اور روزانہ 200 پروازیں چلائی جائیں گی۔
روزنامہ الانباء کے مطابق ایئرلائنز دوسرے مرحلے کے آغاز کا انتظار کر رہی ہیں جو اب سے تقریبا 08 دن بعد طے شدہ ہے تاکہ پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے اور موجودہ صلاحیت سے دوگنی صلاحیت پر دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے تاہم ذرائع نے دو نئے کرونا کیس کے انکشاف کے ساتھ ہی صحت کے موجودہ اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلے کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ملک میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی لہر اور کویت ویکسی نیشن سینٹر میں وزارت صحت کے ذریعہ ویکسی نیشن کے عمل میں اضافے تک ہوائی آپریشن کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے پر عمل درآمد شروع کرنے کا انحصار وزارت صحت کی سفارشات اور وزرا کی کونسل کے فیصلوں پر ہے۔ ذرائع نے مزید اشارہ کیا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں اور زائرین کی اعلی سطح کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے صحت کے تقاضوں کے لحاظ سے ممالک کے متعدد ہوائی اڈوں کے قوانین پر غور کیا جائے گا۔
کویت ایئرویز کے ایک ذرائع نے بتایا کہ کمپنی کارگو پروازوں کے علاوہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ تقریبا 8 سے 10 پروازیں چلائی جاتی ہیں اور موجودہ پروازوں کی تعداد دوگنا کرنے کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کی توقع کر رہی ہے۔