کویت اردو نیوز 24 جنوری: ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ کر دیا گیا جبکہ 60000 ہزار ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کی آپریشنل صلاحیت میں ترمیم کرنے کے فیصلے (جس کے تحت اتوار سے ہر پرواز میں 35 مسافروں کی تعداد سے تجاوز نہیں کیا جاسکے گا) کے بعد ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کی وجہ سے کئی ہوائی ٹکٹوں کی قیمتیں قریبی ممالک کے لئے سفر پر بھی ایک ہزار دینار تک جا پہنچیں۔کمرشل آپریشن میں ترمیم کے باعث ائیر لائنز کے تجارتی عمل کی لئے معاشی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے کچھ طیاروں کو اپنی طے شدہ پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا جس کی وجہ سے تقریبا 60،000 ہوائی ٹکٹیں منسوخ ہوگئیں۔
ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز کو بھیجے گئے سول ایوی ایشن کے سرکلر کے مطابق جاری کردہ نئی آپریشنل ضروریات کے مطابق پروازوں کی آپریٹنگ گنجائش میں 24 جنوری سے ترمیم کی جائے گی۔ گھریلو کارکنوں اور ٹرانزٹ مسافروں کو اس فیصلے سے استثنا حاصل ہے۔ سول ایوی ایشن کے فیصلےکا اطلاق فروری 6 تک جاری رہے گا تاہم ملک سے روانہ ہونے والی پروازوں کی آپریٹنگ صلاحیتوں کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر اور برطانیہ سے کویت آنے والے اس کے دو واقعات نے صحت حکام کو ایئر پورٹ پر جانچ پڑتال اور تمام پہنچنے والوں پر سخت کنٹرول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پروازوں کا نظام الاوقات تبدیل ہوجائے گا اور ہوسکتا ہے کہ یہ صرف 15 آنے والی پروازوں تک پہنچ جائے کیونکہ کچھ ایئرلائنز کویت کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کردیتی ہیں کیونکہ ائیر لائنز کو تجارتی عمل کے لئے معاشی اعتبار سے عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ واپس لیا جاسکتا ہے کیونکہ ہوائی اڈے پر نجی لیبارٹریز تیاری کے مرحلے میں ہیں اور توقع ہے کہ لیبارٹیز جلد مکمل ہوجائیں گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ پہلے مرحلے میں کمرشل آپریشن میں روزانہ 5 ہزار مسافروں کی تعداد کا تعین کیا گیا ہے اور اس فیصلے کے ساتھ آنے والوں کی تعداد میں تقریبا 80 فیصد کی کمی واقع ہوجائے گی جس کے بعد آنے والوں کی تعداد 1000 مسافروں سے زیادہ نہیں ہوگی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کی تین وجوہات منظر عام پر آئی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:
- نئے کرونا وائرس کا خروج جس نے کئی ممالک میں تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے اس سے اپنے ملک کو بچانا۔
- بیرون ملک کچھ ممالک سے آنے والے مسافروں کے پی سی آر چیکوں میں دھوکہ دہی کا شبہ ہے لہذا کم تعداد میں آنے والوں کی مکمل اور سخت جانچ ہوگی۔
- وزارت صحت کے ذریعہ آنے والوں کے امتحان میں نگرانی کی دفعات۔