کویت اردو نیوز 14 جولائی: دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود، صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت میں وباء کے عمومی اشارے اب بھی تسلی بخش ہیں اور تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اس سے متعلق اقدامات کرنے یا
پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دو دن پہلے کے اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح 100 فیصد کے قریب تھی جبکہ یہی شرح کچھ دن پہلے 98.9 فیصد تھی۔ ذرائع نے ایک مقامی عربی روزنامے کو بتایا کہ مشرف ویکسی نیشن سنٹر عید الاضحٰی کی تعطیلات کے دوران شام کے وقت "3:00 بجے سے رات 8:00 بجے تک” ویکسین لینے کے خواہشمند افراد کو ویکسین لینے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک دوسرے بوسٹر (جسے چوتھی خوراک کہا جاتا ہے) جو کہ ملک میں کسی بھی منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لینے کی
تاریخ کے 4 ماہ بعد لگوائی جا سکتی ہے کو حاصل کرنے کے لیے ٹرن آؤٹ "اچھا” ہے خاص طور پر 50 سال سے زائد عمر کے افراد، وہ لوگ جو مدافعتی امراض میں مبتلا ہیں یا جن کی عمر 12 سال یا اس سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ذرائع نے اس عرصے کے دوران صحت کے حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا خاص طور پر وائرس کے انفیکشن کے دوران 5 دن تک خود کو قرنطینہ رکھنے اور اگلے 5 دنوں تک ماسک پہننا تاکہ قریبی لوگوں میں انفیکشن کی منتقلی سے بچا جا سکے۔