کویت اردو نیوز 21 فروری: کویت آنے کے لئے ہوائی ٹکٹوں کی عدم دستیابی کا نیا مسئلہ پیدا ہو گیا۔ مسافر پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں: ٹریول ایسوسی ایشن
تفصیلات کے مطابق کویت آفس اور ٹریول ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد المطیری نے آج بروز اتوار 21 فروری سے باضابطہ تجارتی پروازوں کے آغاز کے بارے میں بھی اپنے ایک بیان میں روزنامہ القبس کو بتایا کہ متعدد ممالک خصوصا دبئی اور ترکی سے ملک پہنچنے والوں کے لئے ٹکٹ ختم ہوچکے ہیں اور رواں مہینے کی 28 تاریخ تک ان ممالک کے لئے ہوائی ٹکٹ کی دستیابی مشکل ہے۔
المطیری نے کہا کہ تیز اور بڑھتے ہوئے ٹرن آؤٹ سے کویت جانے کے لئے ٹکٹ ملنا نایاب ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہوائی ٹکٹوں کی زیادہ مانگ اور طیاروں کی محدود نشستوں کے باعث کویت پہنچنا مسافروں کے لئے بہت مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب جگہوں کی محدود فراہمی کی وجہ سے ایئر لائن سسٹم سخت دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ٹکٹ کی سپلائی محدود ہونے اور مانگ بڑھنے کی وجہ سے ہوائی ٹکٹ ریکارڈ اور ناقابل یقین قیمتوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
المطیری نے واضح کیا کہ دبئی ، استنبول ، مصر اور دیگر ممالک سے کویت آنے والوں کے لئے سفری ٹکٹ اگلے مارچ سے ریکارڈ قیمتوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔