کویت اردو نیوز 14 مارچ: دورانِ رمضان تراویح و نمازیں مساجد میں ادا کی جائیں گی: وزارت اوقاف کویت
تفصیلات کے مطابق وزارت اوقاف و اسلامی امور کے سیکرٹری فرید عمادی نے تصدیق کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں تراویح کی نماز اور قیام کا اہتمام مساجد میں کیا جائے گا اور اس فیصلے کو منسوخ کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا۔
عمادی نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ مساجد میں روزانہ پانچ نمازوں اور جمعہ کی نماز صحت کے تقاضوں کے مطابق ادا کی جائے گی۔ عمادی نے واضح کیا کہ رمضان مراکز میں سحر و افطار کا اہتمام منسوخ کردیا جائے گا تاکہ ہجوم سے بچا جاسکے کیونکہ اس سے کورونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے تاہم نماز کے اختتام پر پانچ منٹ تک درس یا بیان کی اجازت ہوگی جبکہ مذہبی مسائل پر لیکچرز اور درس سے "رمضان ایپلی کیشن ” کے ذریعے گھروں میں بیٹھ پر مستفید ہوا جاسکتا ہے وزارت اس مقدس مہینے کے لئے مکمل تیار ہے۔
عمادی نے واضح کیا کہ اوقاف متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی کرے گی تاکہ نمازیوں کی صحت کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جاسکیں۔