کویت اردو نیوز 15 مارچ: بیچلرز کو کرائے پر رہائش دینے والے شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اسامہ الشاہین نے کویت بلدیہ سے دسمان اور دیگر رہائشی علاقوں میں غیر ملکی بیچلرز کو اپنے مکانات کرایہ پر دینے والے شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
قانون دان کے مطابق علاقے میں غیر ملکی بیچلرز اور مزدوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں دسمان میں مقیم شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیچلرز کو نجی مکانات کرایہ پر دینا قانون نمبر 125/1992 کے منافی ہے جس کے تحت رہائشی علاقوں میں مکانات صرف فیملیز کو کرائے پر دیئے جاسکتے ہیں۔
Related posts:
کویت: سالمیہ میں وزارت داخلہ کی بڑی کاروائی، 18 عورت نما مرد گرفتار
کویت: رمضان المبارک کی نماز و تراویح مساجد میں ہی ادا کرنے کا فیصلہ جاری
مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے اقامہ نہ لگنے والوں کے لیے اچھی خبر
کویت: جمعیہ جانے کے لئے ایڈوانس بکنگ ختم کر دی گی
کویت: نجی اسکولوں نے اساتذہ کے سفر پر پابندی عائد کر دی، اساتذہ استعفیٰ دیئے بغیر سفر نہیں کرسکتے
کویت: غیرملکیوں کے کورونا کیسوں میں اضافہ
کویت: غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا
کویت: 838 نئے کورونا مریض 04 اموات 568 صحتیاب
ذرائع:
عرب ٹائمز