کویت اردو نیوز 16 مارچ: نہ کرفیو کے اوقات میں تبدیلی ہوگی اور نہ ہی ریسٹورنٹس کو کھانے کی فراہمی کے لئے ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی جائے گی: ذرائع
روزنامہ الانباء کو خصوصی بیانات دیتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ کرفیو اوقات میں کوئی ترمیم نہیں کی جارہی ہے اور نہ ہی کرفیو کے دوران ریستورانوں کو ہوم ڈیلیوری کی اجازت دی جائے گی۔ سینئر ذرائع کے خصوصی بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی کے ساتھ ہی کرفیو کے خاتمے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ماہ کی 14 تاریخ بروز اتوار وزارت صحت کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1,390 ہوگئی تھی جبکہ نئے متاثرہ افراد کی تعداد 1063 کیسوں تک رہ گئی تھی جبکہ اموات کی تعداد 7 اور 209 انتہائی نگہداشت کے معاملات موجود تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ہفتہ کے روز رواں ماہ کی 13 تاریخ تک شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 1،365 ہوگئی تھی اس کے مقابلے میں متاثرین کی تعداد کم ہوکر 1063 ہوگئی تھی جبکہ 9 اموات اور انتہائی نگہداشت کے 198 معاملات موجود ہیں۔ ذرائع نے سب سے صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے اور ویکسی نیشن کے جلد از جلد اندراج کا مطالبہ کیا۔
باخبر ذرائع نے الانباء کو مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس سے جائز رہائشی اقامہ اور منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج رکھنے والے غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کا وقت فی الحال ابھی منظور نہیں ہوا ہے۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ شاید 8 اپریل کو جزوی پابندی کے خاتمے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔