کویت اردو نیوز 07 جنوری: کویت پولیس نے پاکستانی شہری کو اپنے اپارٹمنٹ میں چرس اگانے کے جرم میں گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم ایک پاکستانی شہری کو کویت کے علاقے سلویٰ میں اپنے اپارٹمنٹ کے اندر چرس اگانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔ پاکستانی شہری کے قبضے سے چرس بنانے کے 7 پودے برآمد ہوئے۔ وزارت داخلہ کو ایک بے روزگار پاکستانی غیر ملکی کے بارے میں منشیات فروخت کرنے کی نیت سے نشہ آور پودے اگانے کی معلومات موصول ہوئی تھیں۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات کو تیز کرنے اور اس کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے بعد اس کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارنے کے لیے ضروری قانونی اجازت حاصل کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے پاس چرس کا ایک چھوٹا ٹکڑا، چاقو اور ایک ڈیجیٹل سکیل برآمد ہوا۔ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔