کویت اردو نیوز 08 اپریل: سرکاری ملازمین کا چھٹیوں کو نقد رقم میں تبدیل کرنے کا مطالبہ، متعدد سرکاری ایجنسیوں کے ملازمین نے سول سروس کمیشن قانون کی تجویز میں ترمیم کے لئے منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق مختلف سرکاری ایجنسیوں میں بہت سے ملازمین نے سول سروس قانون میں ترمیم کرنے کی تجویز کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی چھٹی کے دن کو نقد رقم میں تبدیل کرنے کی اجازت دی جاسکے۔ یہ تجویز 18 مارچ 2021 کو پیش کی گئی تھی۔
سرکاری عہدیداروں نے روزنامہ کو بتایا کہ کورونا بحران نے اسٹیٹ ایجنسیوں میں ملازمین کے حالات میں تبدیلی پیدا کردی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان تبدیلیوں کے سبب وزارت صحت سمیت بعض اداروں میں ملازمین کے لئے فوائد کی کمی کی وجہ سے سالانہ چھٹی کے نظام میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو سول سروس کمیشن (CSC) کو مجوزہ متبادل کابینہ سیکرٹریٹ میں پیش کرنے کا اشارہ کیا گیا ہے۔
عہدیداروں کے مطابق سول سروس کمیشن ایک طرف وزارت صحت کے ملازمین کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ممکنہ حلوں کا مطالعہ کررہی ہے جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین میں مساوات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی غور کررہی ہے۔ CSC نے اس صورتحال کے پیش نظر تین تجاویز تیار کیں ہیں:
- سی ایس سی قانون کے آرٹیکل 40 میں ترمیم کرکے چھٹیوں کی تعداد میں ذیادہ سے ذیادہ اضافہ کیا جائے جو ملازمین پانچ سے سات سال تک جمع کرسکتے ہیں اور یہ ایک مستقل حل ہوگا۔
- آرٹیکل 40 میں ترمیم کرکے 2020 اور 2021 کی غیر استعمال شدہ چھٹیوں کو جمع کرنے کی اجازت دی جائے تاہم چھٹیوں کی حد 90 دن ہوگی۔
- ملازمین کی غیر استعمال شدہ چھٹیوں کو نقد رقم میں تبدیل کیا جائے لیکن صرف 180 چھٹیوں کے دنوں کو نقدرقم میں تبدیل کیا جائے بشرطیکہ ملازم نوکری پر خدمات انجام دے رہا ہو۔