کویت اردو نیوز 07 مئی: ویکسین وصول کرنے والوں کے لئے تین مختلف قسم کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین وصول کرنے والوں کو تین قسم کے سرٹیفکیٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ وزارت صحت کی ایپلی کیشن "immune” تین مختلف رنگوں میں کورنا وائرسں کے خلاف ویکسی نیشن وصول کرنے والے افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کررہی ہے۔ مثلاً ویکسین کی ایک خوراک وصول کرنے والے افراد کو نارنجی رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں وصول کرنے والوں کو سبز رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے اور وہ افراد جو وائرس سے متاثر تھے اور پہلی خوراک وصول کرچکے ہیں انہیں بھی ہرے رنگ کا ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔
ایپلی کیشن / ویب سائٹ کے ذریعے جاری کردہ سرٹیفکیٹ ان لوگوں کے لئے جاری کیا جاتا ہے جو ویکسین کی تصدیق نامے کے خواہاں ہیں ان کو سفر کرنے ، داخل ہونے سنیما تھیٹر یا شاپنگ مالز میں مستقبل میں استعمال کیا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ وزارت صحت کی مخصوص ایپلی کیشن "immunity” ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے اور اس سرٹیفکیٹ کو صارف ڈاؤنلوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ جاری کردہ سرٹیفکیٹ مستقبل میں سفر کے دوران یا کسی بھی جگہ ثبوت کے طور پر پیش کیا جائے گا تاہم یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ یہ ایپلی کیشن آسٹرازینیکا آکسفورڈ کی ایک خوراک لینے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کررہی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آسٹرازینیکا کی ایک خوراک وصول کرنے کے بعد دوسری خوراک وصول کئے بغیر یا دوسری خوراک کے لئے بھیجے گئے وزارت کے پیغام کے بغیر بھی وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سرٹیفکیٹ کے موجودہ صورتحال میں کئی فوائد ہیں اور اس سے کئی سہولیات میسر آئیں گی جن میں دوران سفر یہ ایک لازمی شرط کے طور پر سامنے آسکتا ہے۔
وزراء کونسل کی سفر سے متعلق شرائط میں ویکسین کی پہلی خوراک کے پانچ ہفتے بعد سفر کی اجازت ہے لہذا یہ سرٹیفکیٹ ویکسین کی ایک خوراک لینے والے افراد کو سفر میں سہولت فراہم کرے گا۔
یہ بعد قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت کی ایپلی کیشن کے ذریعے جاری کردہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ صرف سفر کے لئے ہی ضروری نہیں بلکہ عیدالفطر کے دوران عوام کی تفریح کے لئے کھولے جانے والے سینما گھروں میں داخلے کے لئے بھی ضروری ہوں گے۔