کویت اردو نیوز 28 مئی: کویت کی وزارت داخلہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کویتی شہری مبارک الراشدی جو اپریل کے وسط میں لاپتہ ہو گیا تھا، کی لاش مغربی السالمی کے علاقے سے ملی ہے جو کہ ایک کنٹینر کے اندر تھی
نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور قائم مقام وزیر دفاع شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح کی ہدایات پر، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انویسٹی گیشنز نے الراشدی کی گمشدگی کے بعد سے تلاشی مہم شروع کی تھی۔
پبلک سیکورٹی، ٹریفک، سینٹرل آپریشنز، گشت اور ہیلی کاپٹر کے محکموں کے ساتھ ساتھ رضاکاروں سمیت سینکڑوں سیکورٹی اہلکار بھی اس سرچ مہم میں شامل ہوئے۔
وزارت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ انہوں نے چوبیس گھنٹے انتھک محنت کی جب تک کہ وہ متوفی کی لاش کو تلاش نہ کر لیں۔
سکیورٹی فورسز نے لاپتہ شہری اور اس کی نقل و حرکت کے بارے میں اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم متعلقہ حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مرنے والے شہری کا آخری مقام کبد کے علاقے میں تھا، جہاں وہ اپنے دوست کے ساتھ ایک کیمپ میں تھا، خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص شہری کی موت کے کیس میں ملوث ہو سکتا ہے۔
محکمہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ضروری کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور تحقیقات اور معلومات کو متعلقہ حکام کو بھیجا جائے گا۔
خیال رہے کہ 13 مارچ کو ایک کویتی شہری مبارک الراشدی صحرا میں لاپتہ ہو گیا تھا ایک بڑی عوامی سرکاری مہم میں، ہزاروں شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں نے لاپتہ ہونے والے شہری مبارک الراشدی کی کبد اور صحرائی علاقوں میں تلاش کی مہم میں حصہ لیا تھا جہاں تمام ٹارگٹ شدہ مقامات کی تلاشی لی گئی یہاں تک کہ مٹی کی سرنگوں میں بھی لاپتہ الراشدی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
وزارت نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے الراشدی کی موت کی وجہ سے سراغ تلاش کرنے کا عزم کیا۔