کویت اردو نیوز 23 جولائی: تین دن کے دوران کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 282 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران کویت ہوائی اڈے پر 282 آنے اور جانے والی پروازیں ریکارڈ کی گئیں جس سے ائیرپورٹ پر رونق اور چہل پہل ذیادہ نظر آئی۔ سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن میں محکمہ ایئر ٹرانسپورٹ کے عبد اللہ الراجحی نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عیدالاضحٰی کے 3 دن کے دوران آمد اور روانگی کی 282 پروازوں کا آپریشن دیکھا گیا جس میں سفر کرنے والوں کی تعداد تقریبا 30 ہزار 600 مسافروں تک پہنچ گئی۔ الراجحی نے کہا کہ عید کے پہلے دن
تقریبا 90 پروازوں کا آپریشن دیکھنے میں آیا جس میں 44 آنے والی پروازیں اور 46 روانگی کی پروازیں شامل ہیں جبکہ عید کے دوسرے دن آمد اور روانگی کی پروازوں کے مابین تقریبا 95 پروازوں کا آپریشن دیکھنے میں آیا جبکہ تیسرے دن بھی 97 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
انہوں نے صحت انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ اور ایئر پورٹ پر کام کرنے والے مختلف اداروں کے ذریعہ تیار کردہ اس منصوبے کی کامیابی کی تعریف کی جس سے ہوائی اڈوں کی عمارتوں میں بھیڑ اور ہجوم کو روکتے ہوئے ہوائی آپریشن آسانی سے چل رہا ہے۔
توقع ہے کہ کویت ائیرپورٹ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے اختتام پر متعدد شہریوں کی وطن واپسی کے سبب اگلے دو دن کے دوران ائیرپورٹ پر پروازوں کی نمایاں نقل و حرکت کا مشاہدہ کرے گا۔