کویت اردو نیوز 24 مئی: خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور کچھ عرب ممالک کی طرح کیفوں کے مالکان نے کیفوں میں شیشہ (حقہ) کی بحالی کے مطالبے کے لئے وزارت صحت کے دفتر میں کل احتجاجی مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کو ایک سرکاری خط پیش کیا جس میں کیفے مالکان نے کیفوں میں صارفین کو شیشہ پیش کرنے اجازت طلب کی۔ کورونا بحران کے دوران چونکہ ڈیڑھ سال قبل کیفوں میں حقہ کی فراہمی کو روک دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں مالکان کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا اور بالآخر کیفے مالکان کی معاشی ، نفسیاتی اور معاشرتی حالت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے۔کیفوں کے مالکان نے اپنے احتجاجی خط میں صحت کے تقاضوں کی مکمل تعمیل کرنے کا عہد کیا ہے جس میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ کیفے میں کام کرنے والے تمام کارکنان ویکسین شدہ ہوں گے اور کیفوں میں صرف ویکسین وصول کرنے والے صارفین ہی داخل ہو سکیں گے۔
مظاہرین نے صحت کے تقاضوں کے مطابق اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ استعمال کے فورا بعد ہی حقے کی نلی ضائع کی جائے گی اور دن میں ایک حقہ صرف ایک ہی گاہک کے لئے ہی ہوگا اس کے علاوہ مظاہرین نے حقے کے تمام حصوں کی صفائی پر اپنی مکمل وابستگی پر زور دیا۔
کیفے مالکان نے عام ہدایات پر عمل کرنے پر بھی زور دیا جیسے داخلی راستوں ، بیرونی اور داخلی مقامات پر نگرانی کے کیمرے فراہم کرنا اگر نگران حکام کی جانب سے ان سے ایڈوانس بکنگ کی گئی ہو تو رجسٹریشن جمع کروانا، دکان میں ہینڈ سینیٹائزر کافی تعداد میں مہیا کرنا اور بلدیہ کے تمام تقاضوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمباکو مہیا کرنے کے لائسنس کے ساتھ خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔