کویت اردو نیوز 25 دسمبر: روزنامہ الانباء کی خبر کے مطابق وزیر داخلہ شیخ ثامر العلی نے ٹریفک قانون میں قرارداد 1976/81 کی کچھ شقوں میں ترمیم کرتے ہوئے ایک فیصلہ جاری کیا۔ ترامیم یہ ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی درخواست ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہونے سے 30 دنوں کے اندر ایک فارم پر جمع کرائی جائے گی۔ شناخت کا ثبوت (سول شناختی کارڈ)، رہائش کا پتہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا جائے جبکہ غیر ملکیوں کو رہائش کا ثبوت (سول شناختی کارڈ) فراہم کرنا ضروری ہے۔ لائسنس کی تجدید مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ 421,131 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی گئی ہے اور 23,754 کو ضبط یا تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ٹریفک جرمانے کی صورت میں 1,320,026 دینار وصول کیے گئے ہیں۔
Related posts:
کویت: کویتی پارلیمنٹ ممبران توہین رسالت پر فرانس پر برس پڑے
کویت: کمرشل پروازیں بحال کرنے پر تبادلہ خیال
کویت: نئے ائیرپورٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل 72 فیصد تک پہنچ گئی
کویت: نیا فنگر پرنٹ سسٹم، ملک کے داخلی اور خارجی راستوں پر غیرمعمولی رش
کویت: کسی بھی سرکاری بل کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے لئے وارننگ جاری
کویت: ڈیجیٹل سول آئی ڈی "ہویتی" استعمال کرنے کی منظوری دے دی گئی
کویت: امیر کویت علاج کے لئے کل امریکہ روانہ ہوں گے
کویت میں کورونا کیسوں کی دوسری سب سے زیادہ یومیہ تعداد ریکارڈ