کویت اردو نیوز 08 جولائی: یکم اگست سے کسی مخصوص زمرے یا پیشے کی شرط کے بغیر رہائشیوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملک واپس لوٹنے والوں کے لئے آپریشنل گنجائش 5000 مسافروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر انجینئر یوسف الفوزان نے اپنے بیان میں بتایا کہ ہم اگست کے آغاز میں کسی مخصوص زمرے یا پیشے کی وضاحت کیے بغیر رہائشیوں کو وصول کرنے کے لئے تیار ہیں اور مسافروں کے لئے آپریشنل گنجائش 5 ہزار مسافر یومیہ تک بڑھانے کے لئے آج سرکاری منظوری جاری کی گئی ہے تاہم
ملک سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لئے گنجائش بغیر کسی پابندی کے سب کے لئے کھلی ہوگی۔ الفوزان نے بتایا کہ فلائٹ ٹریفک کی آپریشنل صلاحیت کو اب بڑھا کر 67 روانگی اور آمد کی پروازیں کردی گئی ہے۔ یکم اگست سے کویت میں تمام رہائشیوں کے لئے داخلہ جائز ہوگا بشرطیکہ حالیہ فیصلوں کے مطابق انہیں کویت میں منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں دی جاچکی ہوں۔