کویت اردو نیوز 17 جون: کویت کی کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں غیرملکیوں کی واپسی و دیگر اہم فیصلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے ترجمان طارق المزرم نے کابینہ کی طرف سے غیرملکیوں کو یکم اگست سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا بشرطیکہ انہوں نے کویت میں منظور شدہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین (فائزر-آسٹرازینیکا، موڈرنا) کی دو خوراکیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی کم از کم ایک خوراک وصول کر لی ہو اس کے ساتھ ساتھ پی سی آر ٹیسٹ جو آمد سے 72 گھنٹے پہلے کیا گیا ہو جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ متعلقہ شخص کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے پاک ہے۔ کویت میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو 7 روز کی مدت کے لئے گھریلو قرنطین میں رہنا پڑے گا اگر پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج منفی ہوں تو اس قرنطین کی مدت ختم کر دی جائے گی۔
کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ شہریوں کو ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ وہ ریاست کویت کی طرف سے منظور شدہ اینٹی کورونا وائرس ویکسین کی دو خوراکیں وصول نہ کریں جبکہ مندرجہ ذیل اقسام کے افراد کو استثناء حاصل ہو گی:
- مخصوص عمر کے گروپس جن کو کورونا ویکسین دینے سے منع کیا گیا ہے۔
- ایسے شہری جنہوں نے وزارت صحت سے منظور شدہ سند حاصل کی جس میں کہا گیا ہو کہ وہ صحت کی وجوہات کی بناء پر ویکسین حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔
- حاملہ خواتین بشرطیکہ وہ صحت کی وزارت کے ذریعہ منظور شدہ حمل کا سند حاصل کریں۔
المزرم نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے اور مخصوص گروپوں جن کو ویکسین لگوانے سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے کو مندرجہ ذیل مقامات میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
- ریسٹورانٹ اور کیفے ہال ( ویکسین نہ لینے والے افراد کو صرف آرڈر دینے کی اجازت ہو گی)۔
- ہیلتھ کلب
- صالون، پارلرز وغیرہ
- ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر ایسے مالز میں داخلے کی پابندی ہو گی جن کا رقبہ 6000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔
وزارت صحت کی شرائط کے مطابق المزرم نے اشارہ کیا کہ دو ایپلی کیشنوں میں سے کوئی ایک "My Identity” یا "Immune” کے ذریعے اینٹی کورونا وائرس ویکسین کے وصول کنندگان اور وائرس کے انفیکشن سے ٹھیک ہونے والوں کے لئے ثابت کرنے کے طور پر استعمال ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لینے والے افراد کو کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکنے کے فیصلے کا اطلاق 27 جون بروز اتوار سے بڑے تجارتی کمپلیکسوں پر لاگو کر دیا جائے گا جن کا رقبہ 6000 مربع میٹر سے زیادہ ہے۔