کویت اردو نیوز 19 جون: غیر ملکیوں کی واپسی سے قبل ہوائی اڈے پر آنے والے مسافروں کی گنجائش میں اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے کویت ہوائی اڈے پر آمد کی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ کرکے 3500 مسافر یومیہ کردیا ہے۔ روزنامہ القبس کے مطابق "رہائشیوں کی واپسی سے ہوائی اڈے کی آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا” کے عنوان سے جاری کردہ شمارے میں آج اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے تمام ایئر لائنز کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور درخواستوں کے جواب میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کی روزانہ کی گنجائش میں تقریباً 3500 مسافروں تک اضافہ کردیا ہے۔ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر
یومیہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے القبس کی جانب سے حاصل کردہ ایک میمورنڈم میں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے کی خواہش رکھنے والی قومی اور غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے درخواستیں موصول ہورہی ہیں ان میں سے زیادہ تر درخواستیں کویت کے قومی کیریئر کی ہیں۔ باخبر ذرائع نے القبس کو بتایا کہ
کویت آنے والے افراد کے لئے نشستوں کی گنجائش میں بتدریج اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے جلد ہی ایک سرکلر میں کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی جائیں گی جس میں بتایا گیا ہے کہ اگلے مرحلے کے دوران سفری نقل و حمل پر مبنی صلاحیتوں میں بتدریج اضافہ کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ
پچھلے فیصلے میں ائیر پورٹ پر روزانہ آنے والے مسافروں کی تعداد 1000 مسافروں تک محدود تھی اس حساب سے ہر پرواز میں 35 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن اب ملک میں آنے والی ہر پرواز میں لگ بھگ 70 مسافروں کی گنجائش ہوگی۔