کویت اردو نیوز 08 اکتوبر: الصقر کی کوششوں کی وجہ سے ہی 60 سالہ غیرملکیوں پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کیا گیا۔
کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہ محمد جاسم الصقر کی قیادت اور کوششوں کے نتیجے میں ہی فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے نے گذشتہ روز جمعرات کو اپنی رائے جاری کی کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے تارکین وطن جن کی تعلیم ہائی اسکول یا اس سے کم ہے ان کے لیے ورک پرمٹ کو روکنے کا فیصلہ قانونی طور پر غلط ہے اور اس کی منسوخی ضروری ہے۔ یہ اقدام کویت کی انسانیت اور انسانی حقوق کے مسائل میں اس کی دلچسپی کو ظاہر کرنے میں سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے طویل عرصے سے ملک کے مختلف حکام کی آپس میں متعدد ملاقاتیں ہوئیں تاکہ
اس فیصلے سے ہونے والے منفی معاشی اور انسانیت سوز اثرات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ محمد جاسم الصقر کی کوششوں کے نتیجے میں فیصلے کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہوا اور آخر کار وزیر تجارت نے فتویٰ اور قانون سازی کے محکمے سے پوچھا کہ کیا یہ فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟ فتویٰ کا جواب فیصلہ کن تھا کہ فیصلہ درست نہیں تھا۔