کویت اردو نیوز 18 اگست: کویت کی کابینہ نے مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے پاکستان، مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے آج بدھ کی شام اپنے اجلاس کے دوران پاکستان ، مصر ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزراء کونسل اپنے جاری اجلاس کے دوران کچھ معاشی مسائل اور کورونا وائرس سے متعلقہ دیگر امور سے نمٹنے کے لیے تبادلہ خیال کرے گی۔ روزنامہ الرای کے باخبر ذرائع کے مطابق کویت کابینہ نے آج بدھ کی شام اپنے اجلاس کے دوران پاکستان ، مصر ، بھارت اور
دیگر ایشیائی ممالک جن میں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیپال شامل ہیں کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ باخبر ذرائع نے تجویز دی کہ ان ممالک کے لیے براہ راست پروازیں اگلے اتوار کو کھول دی جائیں گی۔ قبل ازیں روزنامہ الرای کو معلوم ہوا کہ وزراء کونسل اپنی میٹنگ کے دوران کچھ معاشی مسائل اور "کورونا” سے لڑنے کی فائل سے متعلق دیگر بات چیت کرے گی۔